Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی دباو میں نہیں آئیں گے،خواجہ آصف

  ڈیوس... وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا۔عالمی اقتصادی فورم عالمی رہنماوں اور اقتصادی ماہرین کے پاکستان کیساتھ روابط کے بہترمواقع فراہم کرتاہے۔ڈیوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی امریکی اجازت نامے کے تحت اپنی ایٹمی پالیسی وضع کرے گا اورنہ اس میں کوئی تبدیلی لائے گا۔ پاکستان اپنے دفاع کاحق محفوظ رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ماضی میں امریکی دباوکے سامنے جھکاہے اورنہ اب کوئی ایساارادہ رکھتاہے۔

شیئر: