Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،شاہد خاقان

ڈیوس...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈیوس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہورہا ہے۔تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی مثبت اور خوش آئند اشاریہ ہے ۔تمام اداروں کو یکجا ہو کر ملکی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ وزیراعظم سے ممتاز کاروباری گروپ ویون کے سی ای او اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے بھی ملاقات کی ۔پروفیسر شواب نے معیشت میں نمایاں نمو حاصل کرنے پر موجودہ حکومت کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی ۔ اس موقع پرشاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

شیئر: