Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سب کا شہر ہے ،شاہد خاقان

کراچی... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔منصوبے پر10 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ ریمپ سمیت منصوبے کی کل لمبائی 38 کلومیڑ ہے۔منصوبے میں 4 انٹرچینچ اور20 پل شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ کافی عرصہ سے التواءکا شکار تھا۔ ایکسپریس وے کی مکمل تعمیر میں تاخیر کی بڑی وجہ تجاویزات اور بعض تکنیکی مسائل تھے جنہیں بتدریج ختم کیا گیا۔ اب سپرہائی وے اور بندر گاہ کی ٹریفک شہر میں داخل ہوئے بغیر ایکسپریس وے استعمال کرسکے گی۔ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ سندھ حکومت بھی سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔وفاقی حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے ۔ کراچی سب کا شہر ہے ۔ اس کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پرتیزی سے کام جاری ہے۔ اس سے صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں انرجی سمیت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ موٹر وے کے پراجیکٹس بھی پورے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںجمہوریت آگے بڑھ رہی ہے۔ عام انتخابات جولائی کے آخر میں ہوں گے ۔

شیئر: