Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشین میں پھنس کر جاں بحق ، تحقیقات جاری

جدہ ..... کاغذ کے رول پیک کرنے والی مشین میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے کی موت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔سبق نیوزکے مطابق محکمہ شہری دفاع کو اطلاع ملی کہ صنعتی علاقے میں واقع کاغذ کے رول تیار کرنے والی فیکٹری کی مشین میں ایک شخص پھنس گیا ۔ شہری دفاع کے اہلکار وں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشین میں پھنس جانے والے شخص کو نکالاتو معلوم ہوا کہ وہ تو پہلے ہی مر چکا تھا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے ادارہ تحقیقات کے سپر د کر دیا جہا ں اس امر کی چھان بین کی جارہی ہے کہ یہ حادثہ تھا یا کو ئی مجرمانہ کارروائی ۔ 

شیئر: