Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# گوادر _ خطے کیلئے_ گیم چینجر

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گوادر پورٹ اور فری زون کی تعمیرسے بلوچستان کے ساتھ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا ۔سی پیک منصوبہ پورے خطے کےلئے گیم چینجر ہے ۔فری زون کے بغیر کوئی بھی بندر گاہ کار آمد ثابت نہیں ہوسکتی۔ گوادر پورٹ، گوادر فری زون، ایکسپریس ویز، موٹر ویز اور ریلوے کی ترقی کے منصوبے گوادر، خنجراب اور پشاور کو کراچی سے ملائیں گے۔ اس پر پیر کومختلف لوگوں نے ٹویٹ کئے ہیں۔
فرح قریشی کہتی ہیں: گوادر ایکسپو 18اس وقت فل اسکیل سے جاری ہے۔ اس کا مقصد گوادر پورٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور اسکے فری زون سے جو کاروباربڑھے گا وہ گوادر پروجیکٹ کے مثبت پہلوﺅں کوفراہم کریگا۔
چوکو خان کے ٹویٹ میں کہا گیا : وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق گوادر سے تقریباً 40ارب ڈالر ریونیو بزنس پیدا ہوگا اور آئندہ ایک عشرے میں لاہور کو دوسری بڑی محصولات کی حیثیت مل جائیگی۔
انعم نے کہا: زیر تعمیر گوادر ایئرپورٹ ، گوادر ایسٹ وے، ایکسپریس وے اور اسی طرح کی بہت سی سماجی اقتصادی سرگرمیاں علاقے میں عروج پر پہنچیں گی اوراس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
افشاں یونس کا کہناہے کہ گوادر ایکسپو 18سے کارپوریٹ کی ساکھ مضبوط ہوگی اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی کیونکہ اس طرح کے یہ ٹریڈ شو پہلی بین الاقوامی نمائش کی حیثیت رکھتی ہے۔
نذر حیات نے کہا: گوادر پورٹ کی تعمیر سے ملک بہت آگے جائیگا اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔
محمد ناصر نے اپنے ٹویٹ میں کہا :الحمدللہ چین کے باعث یہ سب ممکن ہوسکا اور آج ترقی کی نئی شاہراہیں قائم ہونے جارہی ہیں۔ دعا ہے یہ پروجیکٹ جلد مکمل ہوجا©ئے، بہت سے لوگوں کی اس پر نظر ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: