Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوگیا،پاکستان

  اسلام آباد...پاکستان نے کہاہے کہ افغان مسئلے کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔فوجی حل مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ریڈیو انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اورانہی کی سرپرستی میں ہونے والے امن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان، افغانستان، چین اورامریکہ پر مشتمل چار فریقی مشاورتی گروپ امن عمل آگے بڑھانے کے لئے انتہائی مناسب فورم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 17 برسوں کے دوران افغانستان میں ہرقسم کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کو استعمال کیاگیا۔ترجمان نے کہاکہ خطے کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔ افغان مسئلے سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امن عمل کاانحصار افغان حکومت کے طرزعمل پر ہے۔

شیئر: