اسلام آباد...پاکستان اور ہند نے کھوکھرا پار،مونا باو ریل معاہدہ میں3 سال کی توسیع کردی ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے میں 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ریل سروس معاہدہ 28 جون 1976 میں طے پایا تھا جو 1972 کے شملہ معاہدے کے تحت تعلقات معمول پر لانے کا ایک حصہ تھا۔معاہدے کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس بحال ہوئی 2006 میں تھر ایکسپریس بھی چلائی گئی جو 1947 میں روک دی گئی تھی۔تھر ایکسپریس کراچی اور جودھپور کے درمیان چلتی ہے۔ اسے موناباو،کھوکھراپار ٹرین سروس بھی کہا جاتا ہے۔