جدہ .... مکہ مکرمہ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاﺅس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی تھی جس کی ہر سطح پر مذمت کی گئی تھی ۔ پولیس نے وڈیو دیکھ کر ملزمان کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کر لیا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہے جن میں 3سعودی اور ایک مصری ، فلسطینی ، لبنانی اور ایک شامی باشندہ ہے ۔ ملزمان نے جدہ کے ایک عوامی فارم ہاﺅس میں چند خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔