Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے ایسواتینی کو یوم آزادی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے ایسواتینی کے بادشاہ کوتہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ایسواتینی کے فرمانروا شاہ مسواتی سوم کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ایسواتینی کے بادشاہ کوتہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے شاہ مسواتی سوم کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اور ایسواتینی کےلیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسواتینی جسے سوازی لینڈ بھی کہا جاتا ہے جنوبی افریقہ میں واقع ملک ہے۔

شیئر: