Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر، جازان اور الباحہ میں منشیات ضبط، شہری و غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد کی گاڑی کی تلاشی لینے پر 20 کلو نشہ آور پودہ ’قات‘ پکڑا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سیکیورٹی فورس نے عسیر، جازان اور الباحہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات ضبط کی ہیں جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں کارروائی کے دوران دو پاکستانی تارکین گرفتار کئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کی گاڑی کی تلاشی لینے پر 20 کلو نشہ آور پودہ ’قات‘ پکڑا گیا ہے ‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’اسی طرح کی کارروائی عسیر ریجن کے ایک اور مقام پر ہوئی ہے جہاں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے تارکین گرفتار ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے اور ان کے قبضے سے 80 کلو نشہ آور پودہ’قات‘ پکڑا گیا ہے‘۔
ادھر جازان میں ایک کارروائی کے دوران سعودی شہری گرفتار ہوا ہے جس کے قبضے سے 87 کلو قات ضبط ہوئی ہے‘۔
محکمہ انسداد منشیات نے الباحہ ریجن میں ایک کارروائی کے دوران ایتھوپیا کا ایک تارک پکڑا ہے جس کے قبضے سے چرس اور نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: