Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں کو مضبوط کیسے بنائیں ؟ ‎

خواتین گھر کے کام کاج سے جان نہیں چھڑا سکتیں  . لیکن اگر ان کے ہاتھ کام کے دوران زیادہ وقت تک پانی میں رہیں جیسے کہ برتنوں سے بھرا سنک دھوتے وقت ،  تو انہیں ربر کے بنے دستانے ضرور استعمال کرنے چاہیے .  ناخن جلد کے مقابلے میں زیادہ پانی جذب کرتے ہیں جو ناخنوں کے لیے نقصان دہ چیز ہے . جب پانی مستتقل ناخنوں کی سطح  پر پڑتا ہے تو  ناخنوں کے خلیات کمزور پڑ جاتے ہیں اور اکثر اوقات ان پر دھبے نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں  . اسکے باعث ناخن نرم اور کمزور ہو جاتے ہیں  اور نتیجہ ناخنوں کی ٹوٹ پھوٹ کی صورت میں سامنے آتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں:ناخنوں کو بنائیں مضبوط اور خوبصورت

شیئر: