Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

508043غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض .... غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مشترکہ سیکیورٹی مہم کے تحت 26صفر1439ھ سے لیکر 13جمادی الاول 1439ھ تک 5لاکھ8ہزار43تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے3لاکھ37ہزار356، محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک لاکھ20ہزار976 اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 49 ہزار711پکڑے گئے۔7 ہزار125 درانداز گرفتار کئے گئے۔ ان میں 73فیصد یمنی، 25فیصد ایتھوپین اور2فیصد مختلف ممالک کے پائے گئے۔ علاوہ ازیں غیر قانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے 467گرفتار کئے گئے۔ اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفراور رہائش کی سہولت دینے پر 998شہری پکڑے گئے۔ 
 

شیئر: