Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک، متعدد زخمی

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے نو افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے (فوٹو: دی ہندو)
انڈیا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ سے کم سے کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بدھ کو علی الصبح مغربی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پیش آیا۔
انڈیا کے اخبار دی ہندو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والے نو افراد بنگلہ دیش سے تعلق رکھتے تھے اور آگ لگنے کے وقت ہوٹل کے اندر موجود تھے۔
رپورٹ میں پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں بھی چھ بنگلہ دیشی شامل ہیں۔
واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ رات قریباً ڈھائی بجے لگی، جس کے نتیجے میں عمارت میں دھواں پھیل گیا اور تمام افراد گھٹن کے باعث ہلاک ہوئے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 15 افراد کو بچایا گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

شیئر: