Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”عاشقی“ کی اداکارہ انو اگروال اس قدر بدل گئیں

 اپنی لازوال اداکاری کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ انو اگروال اب پہلے سے کافی بدل چکی ہیں۔انو اگروال کا شمار ماضی کی ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہیں اب پہچاننا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہوگیا ہے۔ اداکارہ انواگروال اب اپنی رنگت اور چہرے کی بناوٹ سے اس قدر تبدیل ہوگئی ہیں کہ کوئی دیکھ کر کہہ نہیں سکتا کہ یہ وہی اداکارہ ہیں۔انو اگروال کی پہلی فلم ”عاشقی“ تھی جو ایک بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں”کنگ انکل اورغضب تماشا“جیسی کچھ فلموں میں بھی اداکاری کا موقع ملا۔بعد ازاں 1999 میں وہ ایک کار حادثے کا شکار ہوئیںاور کچھ عرصے تک کومہ میں رہیں۔ابھی تک وہ پوری طرح صحتیاب نہیں ہوپائیں ۔
 

شیئر: