Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مزید 4ہاﺅسنگ سیکٹر

جدہ... جدہ میونسپلٹی نے 1439ھ کے دوران 23لاکھ84ہزار723مربع میٹر کے رقبے پر 4نئے ہاﺅسنگ سیکٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ چاروں سیکٹرز میں تعمیرات کا سلسلہ ایک دوسرے سے مختلف ہوگا۔ 2سیکٹرز میں کثیر منزلہ عمارتیں بنائی جائیںگی جبکہ دیگر2 سیکٹر بنگلوں والے ہونگے۔ جدہ میونسپلٹی نے 3سیکٹرز پر کام بند کرادیا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ تیارکئے بغیر ہی کام شروع کردیا گیا تھا۔
 

شیئر: