Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دے گا،خرم دستگیر

  اسلام آباد...وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششیں قابل قبول نہیں ۔ہند کشمیر میں بہنے والے ہر قطرے کا جواب دہ ہے۔ ایوا ن صدر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں مظالم کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہند نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ کردیا ۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جواب کی نوعیت، مقام اور شدت کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔ 

شیئر: