Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثالی ڈرائیو ر خواتین کا مسابقہ

دمام ...ٹریفک سلامتی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ الراجحی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں جلد ہی مثالی ڈرائیور خواتین مقابلہ شروع کیا جائیگا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اعدادوشمار سے پتہ چل رہاہے کہ مملکت میں ٹریفک حادثات میں روزانہ فی گھنٹہ 25اموات ہورہی ہیں۔ ٹریفک حادثات میں سالانہ 9ہزار سے زیادہ ا فراد ہلاک اور 38ہزار زخمی ہورہے ہیں۔ یہ سب کچھ ٹریفک سلامتی قوانین کی پابندی نہ کرنے کے باعث ہورہا ہے۔ سنگین ٹریفک حادثات کے زخمی اسپتالوں کے 30فیصد بستر گھیرے ہوئے ہیں۔ مملکت بھر میں ٹریفک حادثات سے سالانہ 27ارب ریال کا خسارہ ہورہا ہے۔
 

شیئر: