Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کا پی ایس ایل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان

  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن کیلئے بورڈکی ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلا ن کردیا۔ اس کمیٹی میں ڈائر یکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر، سینیئرجنرل منیجر اکیڈمیز علی ضیاءاور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔پاکستانی سلیکٹرز کو پی ایس ایل کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کےلئے پاکستان ٹیم کا انتخاب کرنا ہے جبکہ قومی ٹیم کے سلیکٹر توصیف احمد مسلسل تیسرے سال اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔ توصیف احمد کو پی ایس ایل کے دوران سلیکٹر کی تنخواہ نہیں ملے گی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور قلندر کے مینٹور مقرر ہوئے ہیں لیکن وہ ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندر زکے ساتھ سفر نہیں کریں گے، وہ 10 دن کےلئے پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے دبئی جائیں گے تاہم سلیکٹرز وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر اپنے گھروں میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچز دیکھیں گے اور باہمی مشورے سے ٹیم کا انتخاب یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر: