پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایتیوں نے ٹویٹر پر # میرا وزیرِ اعظم نواز شریف کے نام سے ٹرینڈ چلایا۔
نا معلوم اکاؤنٹ سے کہا گیا :مسلم لیگ نواز ساڑھے 4 سال سے اقتدار میں ہے،عام انتخابات میں چند ماہ باقی،مگر آج بھی محمد نواز شریف کیلئے عوام کایہ جذبہ اور محبت حکومت کی کامیابی کااعلان ہے،تمہارا فیصلہ جوبھی ہو،ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے۔
قاسم بھٹی کا کہنا ہے:تاریخ گواہ ہے میاں نواز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ،چاہے وہ ایٹمی دھماکے ہوں ،سی پیک ہو ،بجلی کا بحران ،سو ئی گیس کا بحران ہو ،کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ وعدہ کیا اور پورا نہیں ہوا۔
عظمیٰ چوہدری نے لکھا :تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
ریحان خان یوسفزئی لکھتے ہیں:ملک کی ترقی صرف، نواز شریف ہی کر سکتا ہے۔پہلی بار،دوسری بار، تیسری بار اور اب چوتھی بار میرا وزیرِ اعظم نواز شریف انشاء اللہ۔نواز شریف جیسا کوئی اور لیڈر آیا ہے نہ آئے گا۔
ایک اور ٹویٹ ہے:ڈوب کے مر جاؤ نواز شریف کو لیڈر سمجھنے والو…! لیڈر کا مطلب رہنما ہوتا ہے رہزن کو لیڈر نہیں کہتے ہیں۔
نعمان نوید نے کہا:وہ ابھی بھی وزیرِ اعظم ہیں۔
ہاشم عباسی نے لکھا:نواز شریف عوام کی ہر عدالت سے سُر خرو ہو رہے ہیں۔ان شاء اللہ دوبارہ میدان میں شیر آئے گا۔
طاہر بٹ نے کہا:میاں محمد نواز شریف صاحب تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں جتنی بھی تعمیر و ترقی ہوئی ،وہ میاں نواز شریف نے کی ہے۔ اُن کی محبت پاکستانی قوم کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔
جاوید اشرف نے ٹویٹ کیا:ذلت کا دور شروع ہو گیا نیازی کیلئے ۔ اسکا آغاز آج جوتے مارنے کی کوشش سے ہوا ، یہ اس لئے کہ عوام سمجھ گئی ہے کہ انتشار کی سیاست کون کررہا ہے اور ترقی کی سیاست کون؟
٭٭٭٭٭٭٭٭