Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ تعلیم پنجاب کی ’صفائی مہم‘ کی تصویر وائرل، صارفین فرق تلاش کرتے رہ گئے

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول میں بہتری دکھاتی ہوئے ’پہلے اور بعد‘ کی ایک تصویر فیس بک پر شیئر کی۔ (فوٹو: محکمہ تعلیم پنجاب)
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سکولوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری مہم کے تحت ایک ’قبل و بعد‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس نے صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
محکمے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک سکول کی تصویر شیئر کی جس میں ایک سکول کی صفائی اور مرمت سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ سکول کی تبدیلی، پہلے اور بعد۔ پرانی، بوسیدہ دیواروں سے خوش آمدید کہنے والے ماحول تک۔ سکول کی یہ تبدیلی ایک صاف، محفوظ اور متاثر کن تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘
محکمے کے مطابق یہ مہم تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا اور طلبہ کے لیے محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

تاہم، تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ بہت سے صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آخر فرق کہاں ہے؟‘ بعض نے اسے علامتی تبدیلی قرار دیا جبکہ کچھ نے طنزاً لکھا کہ "شاید گھاس کم کر دی گئی ہے۔
عبدالرحمان نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’میں آدھی رات میں اب تک فرق تلاش کر رہا ہوں، مجھے نیند آئی ہوئی یا اس تصویر میں فرق کوئی نہیں ہے؟‘

ایک صارف نے لکھا ’شاید دروازے کے پاس موجود گھاس اس جگہ میں خلل پیدا کر رہی تھی؟‘

وقاص حیدر نے لکھا ’سب لوگ گیٹ اور گھاس کی باتیں کر رہے ہیں، کسی نے دھیان دیا کہ بعد والی تصویر میں ایک اینٹ غائب ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’مجھے تو واحد فرق یہ لگ رہا ہے کہ پہلے زمین گیلی تھی بس وہ آپ نے سکھا دی ہے۔‘

محمد شعیب  نے کہا ’پہلے مجھے لگا کہ یہ کوئی میم پیج ہے مگر بھر میں نے پیج کا نام پڑھا۔‘

کسی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’یہ تو اصل میں سرکاری محکموں کی کارکردگی دکھا رہے ہیں‘، تو کسی نے لکھا ’یہ تو فرق تلاش کرنے والی میم ہے۔‘

شیئر: