بدھ 25 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 283 روپے 76 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 75 روپے 64 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 25 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 27 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 736 روپے 89 پیسے، کویتی دینار کی 927 روپے 73 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 83 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 284 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت فروخت 285 روپے 75 پیسے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 82 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 30 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 48 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے اور 4 پیسے رہی۔