Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعرات 26 جون کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 1 ہزار 335 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 1 ہزار 335 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار  روپے ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ دن (یعنی بدھ کو) اس کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 665  روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 787 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب، جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 850 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 300 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 343 ڈالر ہو چکی ہے، جبکہ گزشتہ  روز (بدھ کو)  3 ہزار 330 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح، فی اونس چاندی کی قیمت 36.66 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: