Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بحری جہاز ذوالفقار کا دورہ سعودی عرب ، مشترکہ مشقوں میں شرکت

 ریاض.... سفیر پاکستان وائس ایڈمرل (ر) خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مملکت اور پاکستان کے مابین اسٹراٹیجک تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ وہ جبیل کی بندرگاہ پر آنے والے پاکستان نیوی کے جہاز ذوالفقار پر منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطا ب کررہے تھے جس میں پاکستان نیوی اور سعودی شاہی نیوی کے افسران بھی شریک تھے ۔ پاکستان نیوی کا جہاز سعودی عرب کے دورے پر آیا ہوا ہے جہاں وہ دوطرفہ مشترکہ مشقیں نسیم البحر میں شرکت کریں گے ۔ سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں مزید کہا دونوں برادر ملکوں کے مابین مشترکہ بحریہ کی مشقوں سے جہاں بحریہ کے افسران اور جوانوں کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے کا موقع ملتا ہے وہاں ایک دوسرے کی صلاحیت اور تجربے سے بھی مستفیض ہوتے ہیں ۔ 
 

شیئر: