Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کشتی حادثہ ،11پاکستانیوں کی میتیں لواحقین کے حوالے

 راولپنڈی...لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق11پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں ۔وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن اور اوور سیز پاکستانیوں کے حکام اورحکومتی نمائندے چوہدری جعفر اقبال بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے ۔ میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ جاںبحق ہونے والوں میں اکرام الحق منڈی بہاﺅالدین،تنزیل الرحمان سیالکوٹ، عظمت بی بی گجرات ،ولید اکرام گجرات، فرحان علی گجرات، محمد قاسم بیگ منڈی بہاو الدین، محمد عزیز سرگودھا،کاشف جمیل گجرات،مرزا غلام فریدگوجر خان اور مظہر حسین شامل ہیں ۔ لواحقین نے حکومت سے ایجنٹ مافیاکے خلاف بھرپور کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور اہلخانہ اپنے بچوں کو غیرقانونی طریقے سے باہر بھجوانے سے روکیں ۔

شیئر: