Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امریکہ اور پاکستان کے مفادات ایک ہیں‘

 اسلا م آباد.. دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی اور امریکی مفادات مختلف نہیں۔ امریکہ کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ اندرونی معاملات میں مداخلت قابلِ قبول نہیں ۔ نقیب اللہ محسود کی ہلاکت داخلی معاملہ ہے۔ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ افغان تنازع کا سیاسی حل مذاکرات سے تلاش کیا جانا چاہیے جسے خود افغانوں نے ہی تلاش کرنا ہے۔پاکستان عالمی برادری پر مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل پر زور دیتا ہے۔ ایک سوال پر دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک کی توسیع کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مستقبل میں کیا جائے گا جو پاکستان اور چین مل کر کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ امر یکہ ، برطانیہ ، فرانس سمیت چند ممالک پاکستان کو گرے ممالک میں شامل کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہونا ہے۔پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس کے نئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ہندوستانی میڈیا کا ایک حصہ جان بوجھ کر پاکستان کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کے بعد پاکستان پر الزام لگانا ہند کا پرانا و تیرہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی ہندوستانی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ایسے اقدامات کا نوٹس لیا جائے جن سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: