Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیور پول کے محمد صالح30گول کرکے مداحوں کے دلوں پر چھا گئے

  لندن : مصر کی قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لیور پول کے کھلاڑی محمد صالح رواں سیزن میں 30گول کرکے مداحوں کے دلوں پر چھا گئے۔لیور پول اور پورٹو کلب کے درمیان میچ میں لیور پول نے 0-5سے کامیابی حاصل کی مگر سب سے نمایاں 25 سالہ محمد صالح رہے۔اس میچ میں تو صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے اور ان کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر مداح مسلمان ہونے کو تیار ہوگئے۔ محمد صالح کے مداحوں نے ان کےلئے ایک نظم تیار کی ہے جس میں ان کے کھیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا پیغام بھی موجود ہے۔ مذکورہ نظم میں ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر وہ مزید گول کرتے ہیں تو وہ مسلمان ہو کر ان کی طرز پر مسجد بھی جائیں گے۔ محمد صالح لیور پول کی 125 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے 13ویں کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایف سی بارسلونا کے کھلاڑی لوئس کے پاس تھا۔2017 میں محمد صالح کو بی بی سی کی جانب سے افریقین فٹبالر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا۔

شیئر: