Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے قبرستان جانے میں کوئی ممانعت نہیں ، ڈاکٹر الغیث

ریاض.... مجلس شوری کے رکن ڈاکٹر عیسی الغیث کا کہنا ہے کہ خواتین کو قبرستان جانے کی اجازت دی جائے ۔ سبق نیوز نے رکن شوری ڈاکٹر الغیث کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے حوالے سے لکھا ہے جس میں انہو ںنے کہا ہے کہ عوام الناس کے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو قبرستان جانے کی اجازت فراہم کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ تاہم اس کےلئے باقاعدہ قانون سازی کرکے قواعد مرتب کئے جائیں جن پر باقاعدگی سے عمل ہو ۔ دوسری جانب حائل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خلف الشغدلی کا کہنا ہے کہ جمہور علماءکے نزدیک اس امر میں کوئی ممانعت نہیں کہ خواتین قبرستان جائیں ۔ تاہم ہمارے معاشرے میں اس کا رواج نہیں رہا ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبرستان جانے کےلئے مرد و خواتین کےلئے کوئی تفریق نہیں کی تھی ۔ ڈاکٹر الشغدلی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ قواعد مرتب کرکے اس امر کی اجازت دے دی جائیگی ۔

شیئر: