Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل کپور کا مشہور گانا،صاحبزادی پر فلمایا جائے گا

بالی وڈ اداکار انیل کپور کا مشہور گانا ’ایک لڑکی کو دیکھاتو ایسا لگا‘ اب اْن کی صاحبزادی پر فلمایا جائے گا۔ نئی فلم میں پہلی بارانیل کپوراورسونم کپور ساتھ کام کریں گے۔ انیل کپور کی 1994ء کی فلم کے مشہور گانے میں  سونم کپور اور راج کمار رائو  نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا، رواں سال 12اکتوبر کومیں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: