Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرد ریاست پرروس کو تشویش

لندن .... روس نے امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ریاست کے قیام پر تشویش کا اظہار کردیا۔روس نے ویلڈائی فورم کےلئے خصوصی دستاویز تیار کی ہے۔ اسکا اجلاس پیر کو ماسکو میں ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ شرکت کرینگے۔ مذکورہ دستاویز میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرقی شام میں امریکہ کی موجودگی کا عزم اور کرد علاقوں میں خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ ، کرد ریاست کے قیام کا باعث بنے گا۔ اس سے بین الاقوامی قرارداد 2254کے بموجب شامی اتحاد کی بازیابی میں مشکلات پیش آئیں گی۔
 
 
 
 

شیئر: