Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحت اورعاطف پر پابندی کا مطالبہ

ہندوستان و پاکستان سمیت عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان  اور عاطف اسلم کے ہندی فلموں میں گانے  پر پابندی کا  مطالبہ سامنے آگیاہے۔ ہندوستانی گلوکار بابل سپریو نے  راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم  پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرڈالا۔گلوکار بابل سپریو نےراحت کے ایک گیت کو فلم سے نکال کر اسی گیت کو کسی اور گلوکار کی آواز میں ریکارڈ کرکے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  بابل سپریو نے راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کےپاکستانی ہونے کی بنیاد پر پابندی کامطالبہ کیا ۔ بابل کا کہنا ہے پاکستانی گلوکاروں  کی صلاحیتیں بہترین ہیں مگر وہ پاکستانی ہیں اس  لئے ان کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئے ۔حال ہی میں گلوکار راحت فتح علی نے نیا گیت ویلکم ٹو نیویارک کیلئے اپنی آواز میں پیش کیا جبکہ عاطف اسلم ، فلم 'ٹائیگر زندہ ہے، کیلئے 'دل دیاں گلاں پیش کرچکے ہیں۔
 

شیئر: