Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی مارکیٹوں میں سعودائزیشن کا تناسب 94 فیصد

 ریاض..... وزار ت محنت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے مملکت میں سونے کی مارکیٹ میں سعودائزیشن کی 494 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سونے کے زیورات فروخت کرنے والی دکانوں پر غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر عائد کی جانے والی پابندی کے بعد مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں تفتیشی ٹیموں نے 11 ہزار 971 دورے کئے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ دکانوں پر سعودیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے یا نہیں ۔ ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے 494خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جن میں 76 فیصد خلاف ورزیاں سعودائزیشن کی جب کہ 24 فیصد دیگر نوعیت کی تھیں ۔ تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مملکت میں سونے کے زیورات فروخت کرنے والی مارکیٹوں میں سعودائزیشن کا عمل بہتر طور پرجاری ہے 94.5 فیصد دکانوں میں سعودی کارکن کام کررہے ہیں جو انتہائی مثبت تبدیلی ہے ۔ 
مزید پڑھیں:۔ واٹر فیکٹریاں: خلاف ورزی پر 50لاکھ ریال کا جرمانہ

شیئر: