Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد اور شردھا خیموں میں مقیم

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ  شردھا کپور فلم’ بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے باعث خیموں میںمقیم ہونےپر مجبور ہیں۔شاہد اور شردھا پہلے بھی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’حیدر‘ میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔اب 4 سال بعد ایک بار پھر فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں کی جوڑی فلم کی شوٹنگ کے لئے ریاست اترکھنڈ کے دور دراز علاقے میں موجود ہے جہاں انہیں روزمرہ زندگی کی سہولیات دستیاب نہیں ۔فلم کی کاسٹ اور کریو نے شوٹنگ کی جگہ پر خیمے لگا رکھے ہیں۔فلم کی شوٹنگ میسور، ہرید وار سمیت کئی شہروں میں اپریل تک جاری رہے گی۔شری نرائن سنگھ فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔فلم 31 اگست کو نمائش کے  لئے پیش کی جائے  گی۔
 
 

شیئر: