Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الامر بالمعروف کے اہلکاروں نے خاتون کوبرسوں پرانے جادو سے نجات دلا دی

عفیف.... ھیہ الامربالامعروف کے اہلکاروں نے مقامی جوڑے کی برسوں پرانی مشکل حل کردی ۔ جادو کے اثر سے انکی خانگی زندگی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی ۔تفصیلات کے مطابق عفیف کمشنری میں ایک خاتون جو برسوں سے گھریلو مشکلات کے سبب نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہو چکی تھی متعدد علاج کے باوجود انہیں کوئی افاقہ نہ ہوا ۔ متاثرہ خاتون نے اپنی سہیلی کو گھریلو پریشانی کے بارے میں بتایا ساتھ ہی اس نے وہ تعویز بھی دکھائے جو اس نے پہن رکھے تھے ۔ سہیلی کے کہنے پر جو ں ہی اس نے تعویز اتارے خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی جس پر اسکی سہیلی نے الامر بالمعروف کے ادارے سے مدد طلب کی جہاں سے جادو کا توڑ کرنے والے مخصوص شعبے کے اہلکارپہنچ گئے جنہوںنے مسنون طریقے سے بے ہوش خاتون پر دم کیا جس سے اسے ہوش آگیا اور اسکی حالت بہتر ہونے لگی ۔ الامر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ذرائع نے مذکورہ خاتون کے کیس کے بارے میں بتایا کہ وہ شدید جادو کے اثر میں مبتلا تھی ۔ کسی نے اسے جادو کے ذریعے باندھ رکھا تھا جس سے انکی خانگی زندگی متاثر ہو رہی تھی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون پر جو جادوکیا گیا تھا وہ بے اولادی اور خانگی جھگڑوں کے لئے مخصوص ہے ۔ الامر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جو لوگ جادو گروں اور شعبدہ بازوں کے پاس جاتے ہیں وہ اپنا ایمان کھودیتے ہیں ۔ شرعی طریقے سے مسنون دعائیں روزانہ پڑھی جائیں تاکہ ہر قسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جادو گروں اور شعبدہ بازوں کے بارے میں الامر بالمعروف کے ادارے کو ٹیلی فون 1909 پر مطلع کریں تاکہ انکے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ 

شیئر: