Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاپی منصوبے سے خطے میں مشترکہ خوشحالی آئے گی،شاہد خاقان

اسلام آباد ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترکمانستان،افغانستان،پاکستان، ہند (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے قدیم روابط بحال ہونے کا تاریخی موقع ہے۔ اس منصوبے سے خطے میں مشترکہ خوشحالی آئے گی۔ سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے ثمرات حاصل ہونگے ۔ تاپی پاکستان کی توانائی کی ضروریات پور ی کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ ترکمانستان کے شہر سرحت آباد میں تاپی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سی پیک حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا سمیت خطے کے ملکوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ انرجی کوریڈور میں گیس، ریل، روڈ اور مواصلات کا نظام شامل ہے۔گزشتہ4 سال کے دوران10 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال جی ڈی پی میں 6فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیں گے ۔ افتتاحی تقریب میں ترکمانستان اور افغانستان کے صدور اور ہندوستانی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر شریک تھے۔دریں اثناءوزیر اعظم شاہد خاقان نے ترکمانستان کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر اعظم تاپی گیس منصوبے کے دوسرے سیکشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے افغانستان بھی جائیں گے۔
مزید پڑھیں:شاہد خاقان کا دورہ ترکمانستان اور افغانستان

شیئر: