Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی اتاشیوں کا دورہ لائن آف کنٹرول

    راولپنڈی... امر یکہ، برطانیہ، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اتاشیوں کو لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندوستانی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ دفاعی اتاشیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی ۔ پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر آبادی کی مدد کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی۔واضح رہے کہ حالہ دنوں میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی اشتعال انگیزی کئی گنا بڑھ گئی ۔بے گناہ شہری شہید ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیزی،نوجوان جاں بحق

شیئر: