Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے،اسفند یار

 
پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف حالیہ عدالتی فیصلہ بھی تحفظات کے باوجود تسلیم کرتے ہیں۔سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔التواءکسی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔تمام ادارے آئین کی رو سے ملنے والے اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ جمعہ کو ولی باغ چارسدہ میں پارٹی کے تھنک ٹینک اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراو کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے ساتھ خود ان اداروں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔بدقسمتی سے کچھ سیاستدانوں نے سیاسی جنگ کو ذاتی جنگ میں تبدیل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی بار ہا کہتی رہی کہ سیاسی مسائل کے حل کیلئے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے۔ مسائل کو عدالتوں میں لے جانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ اس میں کمی لانے کیلئے کسی تیسرے فریق کو میدان میں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مائنس ون اور مائنس ٹو کے فارمولوں سے سیاسی جماعتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی ادارے صرف شریف خاندان کی کرپشن کے پیچھے لگے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ بلین سونامی ٹری سمیت دیگر منصوبوں میں ہونے والی کرپشن پر احتسابی اداروں کو تحقیقات کرنی چاہئے ۔ 
مزید پڑھیں:یہ پیغام نہ دیا جائے کہ سب نشانے پر ہیں،ایاز صادق

شیئر: