Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قرآن_مجید_سے _تعلق

سعودی صارفین نے اتوار کو ٹویٹر پر ہیش ٹیگ”#قرآن_مجید_سے _تعلق“ جاری کیا جو عالمی رینکنگ میں 26ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ خوبصورت ٹرینڈ میں صارفین نے کہاکہ موجودہ دور میں جہاں ہر آدمی نہ صرف مصروف ہوگیا ہے بلکہ اسے بعض اوقات خاندان اوربچوں تک کےلئے فرصت نہیں ، مصروف ترین دور میں جہاں آدمی کو فرصت کے لمحات میسر نہیں وہاں ہر آدمی اسمارٹ فون پر اپنے دن کا بیشتر حصہ صرف کرتا ہے۔ اسکے برعکس قرآن مجید ایسی کتاب ہے جس کی تلاوت سے ہم محروم ہوتے جارہے ہیں۔ صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقدس کتاب سے ہمارا مضبوط رشتہ اور تعلق ہونا چاہئے۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ آدمی روزانہ کم سے کم قرآن مجید کے صرف ایک صفحہ کی تلاوت کرے۔
معروف عالم دین شیخ ڈاکٹر عمر العمر نے ٹویٹ کیا: قرآن مجید کے ایک پارے کو پڑھنے کےلئے آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔ آدمی اپنی دنیا اور آخرت بنانے کے لئے دن میں آدھا گھنٹہ نکالنے کی کوشش کرے۔
البرونزی نامی صارف نے کہا : قرآن مجید کے چند صفحات کی تلاوت کو لازم کرلیں۔ خود کو اس کا عادی بنالیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی زندگی میں سکون اور اطمینان ہوگا۔ 
ایک صارف نے کہا :قرآن مجید کی محض تلاوت کافی نہیں بلکہ چند آیات پر غور فکر اور تدبر بھی ضروری ہے۔ یہی مطلوب بھی ہے کہ قرآن مجید پر تدبر کیا جائے۔
ایک خاتون نے کہا: قرآن مجید کی تلاوت کو معمول بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مصحف کو سرہانے رکھ دیا جائے۔ جب آدمی سونے لگے تو سونے سے پہلے چند ایک آدھ صفحہ یا چند صفحات کی تلاوت کرلی جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں