Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر سنہ 2016 کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

ٹک ٹاک کے مطابق سنہ 2016 کی سرچز میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: گیٹی)
سوشل میڈیا پر ان دنوں سنہ 2016 ایک بار پھر زندہ ہو گیا ہے اور صارفین ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
دنیا بھر میں لوگ 2016 میں ریکارڈ کی گئی ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد شیئر کر رہے ہیں، جسے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
یہ ٹرینڈ صرف عام صارفین تک محدود نہیں بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور معروف انٹرنیٹ کریئیٹرز بھی بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
یوں یہ رجحان ایک دہائی پہلے کی یادداشتیں شیئر کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ گذشتہ 10 برسوں میں فیشن، ٹیکنالوجی، طرزِ زندگی اور لباس میں کتنی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔
’فوربز‘ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر کئی صارفین کا ’فار یو پیج‘ اس ہفتے قدرے پرانی یادوں کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سنہ 2016 کے انداز سے متاثر شوخ رنگوں والے فلٹرز، جن میں ’2016‘ اور ’کیٹ نائٹ 17‘ شامل ہیں، غیرمعمولی طور پر مقبول ہو چکے ہیں۔ ان فلٹرز کے ذریعے صارفین 2016 کے سوشل میڈیا سٹائل کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔
’ٹک ٹاک‘ کے مطابق صرف امریکہ میں ہیش ٹیگ 2016 کے استعمال میں حالیہ ہفتوں کے دوران 450 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ’سونگز 2016‘ اور ’میک اپ 2016‘ کی سرچز میں بھی یکم جنوری سے 11 جنوری کے دوران بالترتیب 290 اور 600 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں صارفین نے 2016 کے مشہور رجحانات کو دوبارہ اپنایا ہے، جن میں چوکر ہار، سکنّی جینز، شوخ رنگوں والے سٹاربکس ڈرنکس، وائرڈ ہیڈفونز اور مشہور ’مینیکن چیلنج‘ شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی 2016 کے کئی ہِٹ گانے بھی دوبارہ مقبول ہو رہے ہیں۔
پاکستان کی شوبز شخصیات نے بھی 2016 ٹرینڈ میں حصہ لیا ہے۔
مشہور اداکارہ ژالے سرحدی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گذشتہ زمانوں اور ایک پوری زندگی پہلے کی یادیں۔ اتنے زیادہ لوگ اور اتنی گہری رفاقت۔‘

اداکارہ عروا حسین نے بھی اپنی سنہ 2016 کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ حرا مانی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2016۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2016 کی کہانی۔‘
بالی وُڈ اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا کہ ’خوشخبری کا سال۔‘

شیئر: