خدا کی قسم کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، چیف جسٹس
اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے دواوں کی قیمتوں میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ دواوں کی وہ قیمت متعین کی جائے جو عوام پر بوجھ نہ بنے۔ کمپنیوں کے پاس از خود قیمت بڑھانے کا اختیار نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔صرف چاہتا ہوں عوام کو2وقت کی روٹی اور صاف پانی مل جائے۔کسی سیاسی کیس کو ہاتھ لگا نا نہیں چاہتے لیکن مجبوری ہے ہمیں یہ مقدمات بھی سننا پڑتے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو کچھ دیا جائے۔ہماری نیت بالکل صاف ہے، جس طرح مرضی چاہیں ہمارا امتحان لے لیں۔