Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم

 کراچی ..وزیرمملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملکی ریونیو وصولی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ا تنے مستحکم ہوں کہ آنے والی حکومت کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اگلے5 برس میں بجلی کے نرخ میں نمایاں کمی ہوگی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مارچ کے وسط میں متعارف کرادی جائیگی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں2 سال کی توسیع ملکی برآمدات کے لئے خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں حکومت ٹیکس سلیب 4 لاکھ روپے سے بڑھاکر8 لاکھ روپے کرنے اورٹیکسوں کی شرح کم کرکے20 فیصد تک لانے پر غورکررہی ہے۔ ریونیو کی کمی کونئے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھاکر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے جون تک3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں بانڈز فروخت کئے جائیں گے۔ حکومت نے قرضوں کی مارکیٹ مہنگی ہونے کے باعث بانڈزکی فروخت کا عمل روک دیا تھا جسے مارکیٹ بہتر ہونے سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی اکاونٹس پر پابندیاں

شیئر: