Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017 ءکے دوران 2.89ارب ریال کسٹم ڈیوٹی بچانے کیلئے گھپلے بازی

ریاض..... محکمہ کسٹم کے ترجمان عیسیٰ العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ 2017 ءکے دوران 2.89ارب ریال کسٹم ڈیوٹی بچانے کیلئے درآمد کنندگان نے بلز میں گھپلے بازی کی ۔ ریکارڈ کرلی گئی۔ العیسٰی کا کہناہے کہ درآمدی کمپنیو ںنے3.5ارب ریال کا سامان دستاویز میں ظاہرکیا۔ تفصیلی معائنے سے پتہ چلا کہ درآمد شدہ سامان کی قیمت 3.5 ار ب ریال نہیںبلکہ 6.4ارب ریال تھی۔ اس طرح درآمد کنندگان نے محکمہ کسٹم کو مطلوبہ رقم نہ دیکر نقصان پہنچایا۔ العیسیٰ نے توجہ دلائی کہ درآمد کنندگان پر 67ملین ریال سے زیادہ کے جرمانے لگائے گئے ہیں۔ محکمہ کسٹم نے اس سے قبل توجہ دلائی تھی کہ کسٹم ڈیوٹی سے جان چھڑانے والے تاجروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔گھپلے بازی ملبوسات، الیکٹرانک آلات اورفرنیچر وغیرہ میں کی گئی۔

شیئر: