Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائن آف کنٹرول پر2پاکستانی فوجی جاں بحق

  راولپنڈی... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیزفائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے ۔بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے2 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبرسے تھا۔ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور موثرکارروائی اور ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔کئی چوکیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی، بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ہندوستانی فوج کی فائرنگ،13سالہ لڑکا جاں بحق

شیئر: