Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ جعلی موبائل ہیڈ فون، چارجر اور بیٹریاں ضبط

ریاض .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے چھاپہ مار کر جدہ میں موبائل کے ایک لاکھ جعلی لوازمات ضبط کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں مشہور تجارتی مارکوں والی کمپنیوں کے اسٹیکر موبائل کے ایسے لوازمات پر چسپاں کردیئے گئے تھے جو دیسی ساختہ تھے۔ 14500سے زیادہ موبائل ہیڈ فون 10750 چارجر،5700بیٹریاں، 27340 کارٹن اور 43250مشہور تجارتی کمپنیوں کے اسٹیکرز ضبط کئے گئے۔گودام فوری طور پر بند کردیا گیا۔ مالک کو قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیا گیا۔ 3برس تک قید، 10لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

شیئر: