Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس،شاہد مسعود کے دعوے بے بنیاد قرار

اسلام آباد.. زینب قتل کیس ازخود نوٹس کیس میں ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کمیٹی نے 18 انکشافات اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ملزم عمران علی کے عالمی مافیا کے رکن ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوااور نہ ملزم کی سیاسی وابستگی کا ثبوت ملا۔ ملزم کے 37 بینک اکاونٹس کے الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ شواہد بھی نہیں ملے کہ کوئی ملزم کو ذہنی مریض ثابت کرنا چاہتا ہے یا اس میں کوئی بااثر شخصیت ملوث ہے۔ یہ بھی ثابت نہیں ہوا کہ جرم سے قبل ملزم نے زینب کی تصویر بنائی اور اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کی سربراہی میں3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:زینب قتل کیس،مجرم عمران کو4مرتبہ سزائے موت کاحکم

شیئر: