Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سینما گھروں سے متعلق لائحہ عمل کا اجراء،عالمی کمپنیاں پرجوش

    ریاض- - - -  سعودی عرب نے سینماگھروں سے متعلق لائحہ عمل جاری کر دیا۔ عالمی کمپنیاں زبردست فلمی مارکیٹ کی امید پر پرجوش ہو گئیں۔ سمعی و بصری ،ابلاغی ادارے کی مجلس انتظامیہ نے اپنے سربراہ و وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی زیر صدارت اجلاس میں لائحہ عمل منظور کیا۔ وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ ، وزارت بلدیات و دیہی امور ، محکمہ شہری دفاع، سعودی کسٹمز اور سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن جیسے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کے معاملات طے کر لئے گئے۔ لائحہ عمل کے مطابق 3طرح کے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔ ایک کا تعلق سینماگھروں کے قیام ، دوسرے کا تعلق سینما گھر چلانے اور تیسرے کا تعلق عارضی اور مستقل سینما گھر چلانے سے ہو گا۔ وزیرثقافت و اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینما کے شعبے سے ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتیں مالا مال ہوں گی۔ اس کی بدولت تفریحات اور خدمات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ 30ملین نفوس پر مشتمل مارکیٹ کے دروازے فلموں کے لئے کھلنے کے باعث اقتصادی آمدنی میں تنوع پیدا ہو گا۔ العواد نے توجہ دلائی کہ ہمارا مقصد خطے کے ابلاغی اداروں کے ساتھ مسابقت میں حصہ لینے والا میڈیا قائم کرنا ہے۔ سعودی عرب نے 11دسمبر 2017ء کو سینما گھر کھولنے کی اصولی منظوری جاری کر دی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -مکہ میں غیر معیاری میک اپ او ربجلی کا سامان ضبط

شیئر: