Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی

سرمایہ کاروں کو 20ارب ریال کا نقصان،میڈگلف انشورنس کو فوقیت، الحکیر کی تنزلی، بیسک کیمیکلز نے 10فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا
غیاث الدین ۔۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی نوٹ کی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس میں 164پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا گیا اور آخر میں 114.06پوائنٹس کی کمی کے بعد 7411.16پوائنٹس پر بند ہوا۔ قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 20ارب ریال کا نقصان ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں سب سے زیادہ نقصان الحکیر کو ہوا جسکی قیمت 10.69 فیصد تنزلی کے بعد20.38ریال پر بند ہوئی جبکہ میڈ گلف انشورنس کوفوقیت حاصل رہی جبکہ انشورنس سیکٹر میں نقصان کے لحاظ سے تعاونیہ ٹاپ پر رہی۔ منافع کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سعودی انڈسٹریل سروسز کمپنی رہی جس کی قیمت11.19 فیصد فروغ کے بعد 13.51ریال پر پہنچ گئی۔ بینکنگ سیکٹر میں نقصان کے لحاظ سے عرب نیشنل بینک ٹاپ پر رہی جسکی قیمت 9.95فیصد کمی کے بعد 25.15ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ سعودی انویسٹمنٹ بینک کے حصص یافتگان کو بھی نقصان اٹھانا پڑا جس کی قیمت 7.20فیصد کمی کے بعد 14.83ریال پر بند ہوئی۔ سعودی امریکی بینک نے 7.5 فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جوسرمایہ کاروںکو پسند نہیں آیا اور انہوں نے حصص کی فروخت کو ترجیح دی جس سے اس کے شیئر کی ویلیو 5.56فیصد کمی کے بعد 24.30ریال پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس بیسک کیمیکلز نے 10فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اس کی قیمت 3.07فیصد اضافے کے بعد 21.80ریال پر بند ہوئی۔ اسکے علاوہ سارکو نے 5فیصد ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا او راسکی قیمت 1.02فیصد فرغ کے بعد 36.73ریال پربند ہوئی۔

شیئر: