Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ تھی

آنجہانی اداکارہ سری دیوی صرف دل سے امیر نہیں تھیں بلکہ ان کے پاس اچھی خاصی جائداد بھی تھی۔ ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ کئی بار انہوں نے فلموں میں ہیرو سے بھی زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔ سری دیوی نے اداکارہ کے علاوہ بطور ماڈل بھی کام کیا جب کہ وہ فلم پروڈیوسر بھی رہ چکی تھیں۔ سری دیوی کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم’’انگلش ونگلش‘‘کے بعد ان کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ روپے تھی جب کہ ان کی کل دولت 247 کروڑ تھی جس میں ان کے پرتعیش بنگلے اور مہنگی کاریں شامل ہیں۔ سری دیوی کے پاس7 کاریں تھیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 9 کروڑ تھی ۔ان کے پاس 3 خوبصورت بنگلے تھے۔وہ پہلی سپر اسٹار تھیں جنہوں نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا تھا۔انہوں نے اپنے لئے وینیٹی وین بنوائی جس کے بعد یہ ٹرینڈ چل پڑا اور آج تقریباً ہر اداکار کے پاس اپنی وینیٹی وین ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی موت کے بعد ان کی جائداد ان کی دونوں بیٹیوں خوشی اور جھانوی کپور کو منتقل کی جائے گی جبکہ شوہر بونی کپور اس میں حصے دار نہیں ہوں گے۔
 

شیئر: