Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ شیرن ٹیٹ کے پراسرار قتل پر فلم

ہالی وڈ کی معروف پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی شہر لاس اینجلس میں 4 دہائی قبل پراسرار طور پر قتل کی گئی اداکارہ شیرن ٹیٹ کے سانحے پر فلم بنائے گی۔خیال رہے کہ شیرن ٹیٹ 1960 اور 1970 کی معروف  اداکارہ و امریکی ماڈل تھیں۔ انہیں 1969 میں لاس اینجلس کے ایک فلیٹ میں دیگر 4 افراد کے ساتھ پراسرار طور پر قتل کیا گیاتھا۔محض 26 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اداکاری میں قدم رکھنے والی شیرن ٹیٹ نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ شیرن ٹیٹ نے 1968 میں ہدایت کار و ساتھی اداکار رومن پولانسکی سے شادی کی تھی تاہم وہ ایک سال بعد پراسرار طور پر قتل کردی گئیں۔ان کے قتل کی گتھی آج تک نہیں سلجھ سکی۔فلم کی مرکزی کاسٹ کے لئے براڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کیپرو کو کاسٹ کرلیا گیا ہے تاہم شیرن ٹیٹ کا کردار کون ادا کرے گی اس حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔فلم کا نام ’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ رکھا جائے گا۔
 

شیئر: