Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج قرعہ اندازی ، ناکام درخواست دہندگان کیلئے ایک اور موقع

  اسلام آباد... وزارت مذہبی امور نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد حج قرعہ اندازی میں جن درخواست گزاروں کے نام نہیں نکلے وہ سرکاری اسکیم کے تحت باقی حج کوٹے کیلئے آئندہ قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پیشکش صرف ان درخواست دہندگان کیلئے ہے جو بنکوں میں اپنی درخواست کے ساتھ جمع کردہ رقوم واپس نہیں لیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت باقی 17 فیصد کوٹے کی قرعہ اندازی نجی ٹورآپریٹر زکی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے فیصلے کے بعد ہوگی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد50فیصد کوٹے کی قرعہ اندازی میں87 ہزار 813خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیاگیا تھا۔حج اسکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ79 ہزار210عازمین فریضہ حج ادا کریںگے۔ 
مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم ،87 ہزار 813 ناموں کا اعلان

شیئر: