Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے، نواز شریف

  اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ (ن) لیگ کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی۔ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا اور پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے۔ سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ہم ان کے ساتھ ہیں۔سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔ سیاسی جماعتیں اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ن لیگ تیار ہیں۔ ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، سندھ میں5نشستیں لینے والی ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ آنے دی گئی ، باقی سب ووٹ خریدے گئے۔ زرداری کا خیبرپختونخوا میں کون ہے ، جس نے انہیں ووٹ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی روکنے کیلئے قانون بننا چاہیے۔
مزید پڑھیں:ارکان اسمبلی4،4ِِِِکروڑ میں بکے ،عمران خان

شیئر: